حدیث نمبر: 1349
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَا أَنْزِعُ خُفَّيْكَ ؟ قَالَ : " لَا ، إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ ، ثُمَّ لَمْ أَمْشِ حَافِيًا بَعْدُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " ثُمَّ لَمْ أَمْشِ حَافِيًا بَعْدُ " - رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک سفر کے دوران ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا ، آپ نے اپنا چہرہ اور دونوں بازو دھو لیے ، اپنے سر پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کے موزے اتار دوں ؟ آپ نے فرمایا : جی نہیں ! میں نے جب ان دونوں ( پاؤں کو موزوں میں ) داخل کیا تھا ، تو یہ دونوں پاک تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اُس کے بعد میں کبھی ننگے پاؤں نہیں چلا ، یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، یہ ” صحیح “ میں بھی منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اس کے بعد میں کبھی بھی ننگے پاؤں نہیں چلا “ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1349
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح، رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ۔