مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ باب: اولاد کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا وُلِدَتِ الْجَارِيَةُ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهَا مَلَكًا يَزُفُّ الْبَرَكَةَ زَفًّا ، يَقُولُ : ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَإِذَا وُلِدَ الْغُلَامُ بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَقَالَ : اللَّهُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرٍ لَمْ يَنْسُبْهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بچی پیدا ہوتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے جو برکت ڈالتا ہے اور یہ کہتا ہے : ایک کمزور وجود ، جو ایک کمزور وجود میں سے نکلا ہے ، اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی قیامت تک مدد کی جائے گی ، جب بچہ پیدا ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ آسمان کی طرف سے ، اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے ، وہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیتا ہے اور یہ کہتا ہے : اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام کہا: ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر کے حوالے سے نقل کی ہے ، انہوں نے اس کا اسم منسوب نہیں کیا ، اس کے حوالے سے یہ عبداللہ بن سلیمان مصری کے حوالے سے منقول ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔