مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَبَّ وَالِدَيْهِ باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے ماں باپ کو برا کہے
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنِ ادَّعَى لِغَيْرِ أَبِيهِ أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ رَغْبَةً عَنْهُمْ ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ ، وَمَنْ سَبَّ وَالِدَيْهِ أَوْ وَالِدِهِ فَكَذَلِكَ ، وَمَنْ أَهَلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ فَكَذَلِكَ ، وَمَنِ اسْتَحَلَّ شَيْئًا مِنْ حُدُودِ مَكَّةَ فَكَذَلِكَ ، وَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَكَذَلِكَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب ہونے کا دعوی کرے ، یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے ، اور وہ اُن سے منہ پھیرنے والا ہو ، تو اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے ، اور جو شخص اپنے ماں باپ کو ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ لفظ ہے : ) باپ کو برا کہے ، اُس کے ساتھ بھی اسی طرح ہوتا ہے اور جو شخص غیر اللہ کے نام پر جانور کو ذبح کرے ، اس کے ساتھ بھی اسی طرح ہوتا ہے اور جو شخص مکہ کی حدود میں سے کسی چیز کو حلال قرار دے اس کے ساتھ بھی اسی طرح ہوتا ہے اور جو شخص میری طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے ، جو میں نے بیان نہ کی ہو ، تو اس کے لئے بھی اسی طرح ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔