مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَبْرَارِ باب: نیک لوگوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13422
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَمَّاهُمُ اللَّهُ الْأَبْرَارَ لِأَنَّهُمْ بَرُّوا الْآبَاءَ وَالْأُمَّهَاتِ وَالْأَبْنَاءَ ، كَمَا أَنَّ لِوَالِدَيْكَ عَلَيْكَ حَقًّا كَذَلِكَ لِوَلَدِكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کا نام ” نیک لوگ “ اس لئے رکھا ہے ، کیونکہ وہ اپنے آباؤ اجداد ، اپنی ماؤں اور بیٹوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں ، جس طرح تمہارے ماں باپ کا تم پر حق ہے ، اُسی طرح تمہاری اولاد کا بھی تم پر حق ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔