مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ . باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1337
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهُ أَكَلَ كَتِفًا ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
محمد بن منکدر نے ، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کندھے کا گوشت کھایا اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی “ ۔ ان کی مراد یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔