مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ عَلَيْكُمْ بِالْأَوْسَاطِ مِنَ الْأَشْيَاءِ باب: تم چیزوں کے درمیانی حصے ( کو پکڑنا ) لازم ہے
حدیث نمبر: 13257
عَنْ وَهْبٍ - يَعْنِي ابْنَ أُمَيَّةَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ طَرَفَيْنِ وَوَسَطًا ، فَإِذَا أُمْسِكَ بِأَحَدِ الطَّرَفَيْنِ مَالَ الْآخَرُ ، وَإِنْ أُمْسِكَ بِالْوَسَطِ اعْتَدَلَ الطَّرَفَانِ . وَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْأَوْسَاطِ مِنَ الْأَشْيَاءِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا وہب بن امیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہر چیز کے دو کناروں والے حصے ہوتے ہیں ، اور ایک درمیانی حصہ ہوتا ہے ، جب دونوں کناروں میں سے کسی ایک کو پکڑا جائے ، تو دوسرا کنارہ مائل ہو جاتا ہے لیکن اگر درمیان والے حصے سے پکڑا جائے ، تو دونوں کنارے معتدل رہتے ہیں ۔ انہوں نے فرمایا : تم اشیاء کے درمیانی حصے کو پکڑا کرو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔