مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَافِي أَوْلَى بِصَدْرِ الطَّرِيقِ مِنَ الْمُنْتَعِلِ باب: بغیر جوتے والا شخص راستے کے درمیانی کے حصے کا ، جوتے والے سے زیادہ حق رکھتا ہے
حدیث نمبر: 13237
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْحَافِي أَوْلَى بِصَدْرِ الطَّرِيقِ مِنَ الْمُنْتَعِلِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَيَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جوتے کے بغیر شخص راستے کے درمیانی حصے کا جوتے والے سے زیادہ حق رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک راوی یحیی بن عثمان بن صالح ہے ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔