مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّشَاطِ باب: چاک و چوبند ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13120
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَلُومُ عَلَى الْعَجْزِ ، فَابْذُلْ مِنْ نَفْسِكَ الْجَهْدَ ، فَإِنْ غُلِبْتَ فَقُلْ : تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، أَوْ حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الشَّهْرُزُورِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ عاجز ہونے پر ملامت کرتا ہے ، تو تم اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرو اور اگر تم مغلوب ہو جاؤ تو تم یہ کہو : میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) میرے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مغیرہ شہر زوری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔