مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنِ اخْتَبَرَ النَّاسَ هَجَرَهُمْ باب: جو لوگوں کو آزماتا ہے ، وہ ان سے لاتعلق ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 13115
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : ثِقْ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا . وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : أَخْبُرْ تَقْلَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ وہ یہ فرماتے تھے : ” لوگوں پر اعتماد کرنے میں مہلت دو ! ( یعنی جلدی نہ کرو ) ۔ “ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ یہ بھی فرماتے تھے : ” تم ( لوگوں کو ) آزما لو ، تم انہیں ناپسند کرو گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔