مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ النَّوْمِ . باب: سونے سے وضو لازم ہونا
حدیث نمبر: 1292
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وُضُوءُ النُّوَّمِ أَنْ تَمَسَّ الْمَاءَ ، ثُمَّ تَمْسَحَ بِتِلْكَ الْمَسْحَةِ وَجْهَكَ وَيَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ كَمِسْحَةِ التَّيَمُّمِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نیند کے بعد کا وضو یہ ہے کہ تم پانی کو چھو لو ، اور پھر اُس کے ذریعے اپنے چہرے ، دونوں بازؤں اور پاؤں پر یوں مسح کر لو ، جس طرح تیمم میں مسح کیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔