مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ حَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَعُطِسَ عِنْدَهُ باب: اس شخص کا بیان جو کوئی بات کر رہا ہو ، اور اس دوران اسے چھینک آ جائے
حدیث نمبر: 12914
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " أَصْدَقُ الْحَدِيثِ مَا عُطِسَ عِنْدَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَاجِدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَعِمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بات میں سب سے سچا وہ شخص ہو گا ، جسے اس بات کے وقت چھینک آ جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد جعفر بن محمد بن ماجد کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے جسے ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔