مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ النَّوْمِ . باب: سونے سے وضو لازم ہونا
حدیث نمبر: 1290
عَنْ أَنَسٍ . وَعَنْ أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانُوا يَضَعُونَ جَنُوبَهُمْ فَيَنَامُونَ ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَتَوَضَّأُ ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَا يَتَوَضَّأُ . ¤ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کے بارے میں نقل کی ہے کہ وہ حضرات پہلو رکھ کر سو جاتے تھے ، اُن میں سے بعض دوبارہ وضو کر لیتے تھے اور بعض ( دوبارہ ) وضو نہیں کرتے تھے ۔ اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔