مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ السَّلَامِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَنْزِلِ باب: گھر میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا
حدیث نمبر: 12773
عَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ سَرَّهُ أَنْ لَا يَجِدَ الشَّيْطَانُ عِنْدَهُ طَعَامًا وَلَا مَقِيلًا وَلَا مَبِيتًا ، فَلْيُسَلِّمْ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ ، وَلْيُسَمِّ عَلَى طَعَامِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص یہ چاہتا ہو کہ شیطان اس کے ہاں کھانے یا سونے یا رات بسر کرنے میں موجود نہ ہو ، تو جب وہ گھر میں داخل ہو ، تو اسے سلام کرنا چاہیے اور اپنے کھانے پر بسم اللہ پڑھ لینی چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے اور وہ متروک ہے ۔