مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَالَ مِنْهُ دَمٌ . باب: اُس شخص کا بیان جس کا خون بہہ جائے
حدیث نمبر: 1277
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : سَالَ مِنْ أَنْفِي دَمٌ ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَحْدِثْ لِمَا حَدَثَ وُضُوءًا " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ .
محمد محی الدین
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری ناک سے خون بہنے لگا ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : جو ( حدث ) لاحق ہوا ہے ، اس کی وجہ سے نئے سرے سے وضو کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی واسطی ہے اور وہ کذاب ہے ۔