مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ فِيمَنْ مَسَّ فَرْجَهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے (یعنی کیا اُس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ )
حدیث نمبر: 1268
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي سَنَدِ الْكَبِيرِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَفِي سَنَدِ الْبَزَّارِ هَاشِمُ بْنُ زَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے ، اُسے وضو کرنا چاہیے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، امام بزار کی سند میں ایک راوی ہاشم بن زید ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔