مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ باب: آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو ترک کر دے
حدیث نمبر: 12637
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِنَّ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ قِلَّةَ الْكَلَامِ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِالرِّوَايَةِ الْأُولَى ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْكَبِيرِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ غیر ضروری چیزوں کے بارے میں وہ کم کلام کرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں پہلی والی روایت نقل کی ہے امام أحمد اور معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں ۔