حدیث نمبر: 12598
عَنْ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " تَخْرُجُ رِيحٌ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ، تُقْبَضُ فِيهَا أَرْوَاحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : " تُقْبَضُ فِيهَا رُوحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ " . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ نَافِعًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَيَّاشٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت سے پہلے ایک ہوا آئے گی ، جس میں ہر مومن کی روح کو قبض کر لیا جائے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں : ” اس میں ہر مومن کی روح کو قبض کر لیا جائے گا ۔ “ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ نافع نامی راوی نے سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12598
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (420/3)»