مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَذْهَلَ النَّاسُ عَنْ ذِكْرِهِ . باب: دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا ، جب تک لوگ اس کے بارے میں بھول نہیں چکے ہوں گے
عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : لَمَّا فُتِحَتْ إِصْطَخْرُ إِذَا مُنَادٍ يُنَادِي : أَلَا إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ . قَالَ : فَلَقِيَهُمُ الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ فَقَالَ : لَوْلَا مَا تَقُولُونَ لَأَخْبَرْتُكُمْ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَذْهَلَ النَّاسُ عَنْ ذِكْرِهِ ، وَحَتَّى تَتْرُكَ الْأَئِمَّةُ ذِكْرَهُ عَلَى الْمَنَابِرِ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو ، وَهِيَ صَحِيحَةٌ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤راشد بن سعد بیان کرتے ہیں : جب اصطخر فتح ہوا تو ایک منادی نے یہ اعلان کیا کہ خبردار ! دجال نکل چکا ہے ، راوی کہتے ہیں : سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کی ان لوگوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا : تم لوگ یہ بات کہہ رہے ہو ، تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا ، جب تک لوگ اس کا ذکر کرنا بھول نہیں چکے ہوں گے ، یہاں تک کہ امام منبروں پر اس کا ذکر ترک کر چکے ہوں گے ۔ “
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو اس نے صفوان بن عمرو سے نقل کی ہے ، اور
یہ روایت مستند ہے جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔