حدیث نمبر: 1245
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - لَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُ الْوُضُوءَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ ، فَرَشَّ بِهَا نَحْوَ الْفَرْجِ ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرُشُّ بَعْدَ وُضُوئِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَثَّقَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ” سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، اور آپ کو وضو کی تعلیم دی ، جب وہ وضو کر کے فارغ ہوئے ، تو انہوں نے چلو میں پانی لیا اور اسے شرم گاہ کی طرف چھڑک دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وضو کے بعد پانی چھڑک لیا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، جسے ہیثم بن خارجہ نے اور ایک روایت کے مطابق امام أحمد بن حنبل نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1245
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف