مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُحَافَظَةِ عَلَى الْوُضُوءِ . باب: وضو کی محافظت کرنا
حدیث نمبر: 1242
عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنِ اسْتَقَمْتُمْ ، وَحَافِظُوا عَلَى الْوُضُوءِ ; فَإِنَّ خَيْرَ عَمَلِكُمُ الصَّلَاةُ، وَتَحَفَّظُّوا مِنَ الْأَرْضِ فَإِنَّهَا أُمُّكُمْ، وَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ عَامِلٍ عَلَيْهَا خَيْرًا أَوْ شَرًّا إِلَّا وَهِي مُخْبِرَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ربیعہ الجرشی رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” تم لوگ ٹھیک رہو ! اور یہ اچھا ہے اگر تم ٹھیک رہو ، اور وضو کی حفاظت کرو ( یعنی ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کرو ، یا اہتمام کے ساتھ پورا وضو کرو ) تمہارا سب سے بہتر عمل نماز ہے اور تم زمین کی حفاظت کرو ، کیونکہ یہ تمہاری اصل ہے ، جو بھی شخص اس پر اچھا یا برا جو بھی عمل کرے گا ، یہ ( اس عمل کے بارے میں ) خبر دیدی گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔