حدیث نمبر: 1234
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ نَسِيَ مَسْحَ الرَّأْسِ ، فَذَكَرَ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَوَجَدَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلًا - فَلْيَأْخُذْ مِنْهُ ، وَلِيَمْسَحْ بِهِ رَأْسَهُ ; فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُهُ ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ بَلَلًا فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ( وضو کرتے ہوئے ) سر کا مسح بھول جائے ، اور وہ اُسے اس وقت یاد آئے ، جب وہ نماز ادا کر رہا ہو ، تو اگر وہ اپنی داڑھی میں تری پا لیتا ہے ، تو وہ تری لے کر اُس کے ذریعے اپنے سر کا مسح کر لے یہ اس کے لیے کفایت کر جائے گا ، اور اگر اسے تری نہیں ملتی ہے ، تو پھر وہ وضو اور نماز کو دہرا لے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ کذاب ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1234
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ موضوع