حدیث نمبر: 1233
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ يَأْخُذُ الْمِسْكَ ، فَيُدِيفُهُ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِ لِحْيَتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

یزید بن ابوعبید بیان کرتے ہیں : سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تھے ، تو خوشبو لے کر اسے اپنے ہاتھ پر ملتے تھے ، اور پھر وہ ہاتھ اپنی داڑھی پر پھیر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1233
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔