مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ انْصُرْ أَخَاكَ . باب: تم اپنے بھائی کی مدد کرو
حدیث نمبر: 12121
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا ، إِنْ كَانَ ظَالِمًا فَرُدَّهُ ، وَإِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَخُذْ لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ وَفِيهَا ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اپنے بھائی کی مدد کرو ! خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ہو ، اگر وہ ظالم ہو ، تو اسے روک دو اور اگر وہ مظلوم ہو ، تو اُس کا حق دلواؤ ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، جو اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔