مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأُذُنَيْنِ . باب: کانوں کا بیان
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ : أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : بَلَى . فَدَعَا بِمَاءٍ ، فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا ، ( وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا ) ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ، ( وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا ، ثُمَّ ) قَالَ : وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ . ¤ ( ثُمَّ قَالَ : قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _ ) رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ . ¤سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کیا میں تم لوگوں کو یہ نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا ؟ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انہوں نے پانی منگوایا اور تین مرتبہ کلی کی ، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا ، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا ، تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے ، سر کا مسح کیا ، اور دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ یہ بات جان لو ! دونوں کان سر کا حصہ ہیں ۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے تمہارے سامنے اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس میں دو مجہول افراد ہیں ۔