حدیث نمبر: 11945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ ؟ قَالَ : فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوِهِ وَطَافَ فَإِذَا هُوَ بِغُلَامٍ قَدْ وَقَعَ وَهُوَ يَعْبَثُ بِالْأَرْضِ ، فَنَادَى مُنَادِيهِ : " أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ اللَّاهِينَ ؟ " ، فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ هَذَا مِنَ اللَّاهِينَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے ، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! لہو کا شکار ہونے والوں ( یعنی بچپن میں فوت ہو جانے والوں ) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں : آپ خاموش رہے ، آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ سے فارغ ہو گئے تو آپ نے چکر لگاتے ہوئے دیکھا کہ ایک بچہ گرا ہوا تھا اور وہ زمین پر ( خاک و خون میں ) لتھڑا ہوا تھا ، آپ نے منادی کو پکار کر کہا: بچوں کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہاں ہے ؟ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا اور پھر ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں نے جو عمل کرنے تھے اور یہ بچہ بھی اُن میں شامل ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11945
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2173) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11906)»