حدیث نمبر: 11670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ ظَاهِرًا أَوْ بَاطِنًا أَعْطَاهُ اللَّهُ شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ ، لَوْ أَنَّ غُرَابًا أَفْرَغَ فِي غُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا ثُمَّ طَارَ لَأَدْرَكَهُ الْهَرَمُ قَبْلَ أَنْ يَقْطَعَ وَرَقَهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " لَوْ أَنَّ غُرَابًا أَفْرَخَ تَحْتَ وَرَقَةٍ مِنْهَا ثُمَّ أَدْرَكَ ذَلِكَ الْفَرْخَ فَنَهَضَ لَأَدْرَكَهُ الْهَرَمُ قَبْلَ أَنْ تُقْطَعَ تِلْكَ الْوَرَقَةُ " ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُجَيْمِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ مُخْتَلَفٌ فِيهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص زبانی طور پر ، یا قرآن مجید کو دیکھ کر قرآن کی تلاوت کرے گا ، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں ایک درخت عطا کرے گا کہ اگر کوئی ” بچہ کوا “ اس کی کسی شاخ میں موجود ہو اور پھر وہ اُڑے تو اس کے کسی پتے کو پار کرنے سے پہلے وہ کوا بوڑھا ہو جائے گا “ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اگر کوئی ” بچہ کوا “ ہو اور وہ اس کے پتے کے نیچے ہو اور پھر وہ ” کوا “ بن جائے اور اُڑتا رہے ، تو اس پتے کو پار کرنے سے پہلے اسے بڑھاپا لاحق ہو جائے گا “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن محمد ہجیمی ہے اور ایک راوی سعید بن سالم قداح ہے ، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ امام بزار کی سند ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11670
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2322)»