مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي السُّوَرِ الَّتِي لَا يَقْرَؤُهَا مُنَافِقٌ . باب: اُن سورتوں کا بیان ، جنہیں کوئی منافق نہیں پڑھ سکتا
حدیث نمبر: 11622
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَحْفَظُ مُنَافِقٌ سُوَرَ "بَرَاءَةٌ" ، وَيس ، وَالدُّخَانِ ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کوئی منافق ، سورت توبہ ، سورت یسین ، صورت دخان اور سورت نباء حفظ نہیں کر سکتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے ۔