مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ باب: سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے “
حدیث نمبر: 11550
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فِي لَيْلَةٍ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُبَيْسٌ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِتَمَامِهِ فِي بَابٍ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظُّلْمَةِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” کیا تم میں سے کوئی شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ رات کے وقت تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے ، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیس ہے اور وہ متروک ہے ۔ یہ مکمل روایت آگے چل کر ، برے کام کرنے والے لوگوں اور ظالموں کے مددگاروں سے متعلق باب میں ” کتاب الخلافہ “ میں آئے گی ۔