حدیث نمبر: 11538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي يَمُوتُ فِيهِ لَمْ يُفْتَنْ فِي قَبْرِهِ ، وَأَمِنَ ضَغْطَةَ الْقَبْرِ ، وَحَمَلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَكُفِّهَا حَتَّى تُجِيزَهُ الصِّرَاطَ إِلَى الْجَنَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ، اپنی اس بیماری کے دوران ، جس میں اس کا انتقال ہو جائے گا ، اس میں سورت اخلاص پڑھ لے گا ، وہ قبر کی آزمائش میں مبتلاء نہیں ہو گا اور قبر کے بھینچنے سے محفوظ رہے گا ، قیامت کے دن فرشتے اسے اپنی ہتھیلیوں پر اٹھا کر لائیں گے یہاں تک کہ اسے پل صراط پار کروا کر اسے جنت تک لے کر جائیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور وہ کہتے ہیں : یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نصر بن حماد وزاق ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11538
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً