مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ باب: سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے “
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : إِذًا نَسْتَكْثِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُ أَكْثَرُ وَأَطْيَبُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ ، وَقَالَ : عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَقُلْ عَنْ أَبِيهِ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهَا سَقَطَتْ ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَزَبَّانُ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَفِيهِمَا تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ . ¤سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا “ ۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس صورت میں تو ہم بکثرت ( گھر بنوا لیں گے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ( کا فضل و کرم ) کہیں زیادہ اور پاکیزہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : یہ سیدنا سہل بن معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، اُن کے حوالے سے منقول ہے ، انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ اُن کے والد کے حوالے سے منقول ہے ، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ کلمات ساقط ہو گئے ، ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد اور ایک راوی زبان ہے ، یہ دونوں ضعیف ہیں اور ان دونوں کی کمزور توثیق کی گئی ہے ۔