حدیث نمبر: 11533
وَعَنْ شَيْخٍ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ ، فَمَرَّ بِرَجُلٍ يَقْرَأُ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ فَقَالَ : " أَمَّا هَذَا فَقَدَ بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ " . وَإِذَا آخَرُ يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بِهَا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤
محمد محی الدین

ایک بزرگ ، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے ، وہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر نکلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو سورت کافرون کی تلاوت کر رہا تھا آپ نے ارشاد فرمایا جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے تو یہ شرک سے لاتعلق ہو گیا ہے ایک اور شخص سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کی وجہ سے اس شخص کے لئے جنت واجب ہو گئی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11533
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (63/4)»