حدیث نمبر: 11468
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ رَأْيُ عَيْنٍ فَلْيَقْرَأْ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ " . أَحْسَبُ أَنَّهُ قَالَ : " وَسُورَةُ هُودٍ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ أَحْمَدَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قیامت کے بارے میں یوں جائزہ لے کہ جس طرح وہ اُسے دیکھ رہا ہے ، تو اسے یہ سورتیں پڑھنی چاہییں : سورت تکویر ، سورت انفطار اور سورت انشقاق “ ۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ” اور سورت ہود “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کی سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11468
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (4806 و 4941)»