حدیث نمبر: 11435
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْعُتُلِّ الزَّنِيمِ ، قَالَ : " هُوَ الشَّدِيدُ الْخُلُقِ الْمُصَحِّحُ الْأَكُولُ الشَّرُوبُ الْوَاجِدُ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ الظَّلُومُ لِلنَّاسِ رَحِيبُ الْجَوْفِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شَهْرٌ ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ لَيْسَ لَهُ صُحْبَةٌ عَلَى الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ” عتل ، زنیم“ کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا : اس سے مراد ایسا شخص ہے جو انتہائی بد اخلاق ہو ، بہت زیادہ کھانے پینے والا ہو ، جسے بہت زیادہ کھانا پینا میسر ہو ، وہ لوگوں پر ظلم کرتا ہو اور اُس کا پیٹ کھلا ہو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور صحیح روایت کے مطابق سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11435
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (227/4)»