مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَحُورٌ عِينٌ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور خوبصورت بڑی آنکھوں والی حوریں “
حدیث نمبر: 11397
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا عُرُبًا قَالَ : " مِنَ الثَّيِّبِ وَغَيْرِ الثَّيِّبِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَحَدِيثُ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا : ( ارشاد باری تعالی ہے : ) ” بے شک ہم نے انہیں عمدہ طور پر پیدا کیا ہے اور انہیں کنواری بنایا ہے ، جو محبت کرنے والی ہیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( خواہ وہ دنیا میں ) ثیبہ ہوں یا ثیبہ نہ ہوں ( یعنی وہ آخرت میں کنواری ہی ہوں گی ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ سیدنا عتبہ بن رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ، جنت کی صفت سے متعلق باب میں ہو گی ۔