حدیث نمبر: 11361
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ نَاسًا مِنَ الْعَرَبِ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَسْلَمْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ وَقَاتَلَتْكَ بَنُو فُلَانٍ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا الْآيَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ عرب لوگوں نے یہ کہا: یا رسول اللہ ! ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے ، ہم آپ کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے ، بنوفلاں آپ کے ساتھ جنگ کریں گے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” لوگ تم پر یہ احسان جتلاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11361
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف