حدیث نمبر: 1136
وَعَنْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ - أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ - قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ ؟ قَالَ : " جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ " - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، إِلَى أَنْ قَالَ : " فَإِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ " . قَالَ شُعْبَةُ : لَمْ يَذْكُرْ مَسْحَ الرَّأْسِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ ، یا شاید سیدنا کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : رات کے کون سے حصے میں دعا جلدی قبول ہوتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رات کا آخری نصف حصہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بندہ وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے ، تو اس کے ہاتھوں سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں ، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے ، تو اس کے چہرے سے گناہ گر جاتے ہیں ، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے ، تو اس کے بازو سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں ، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے ، تو اس کے پاؤں سے ، اس کے گناہ گر جاتے ہیں “ ۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں : اس حدیث میں انہوں نے سر پر مسح کرنے کا ذکر نہیں کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1136
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔