مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جب ہم نے جنات کے گروہ کو تمہاری طرف بھیجا “
حدیث نمبر: 11339
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ الْآيَةَ ، قَالَ : كَانُوا تِسْعَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ نَصِيبِينَ ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا کہ جب وہ قرآن کو غور سے سن رہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : وہ نصیبین کے رہنے والے ” نو “ جنات تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کی قوم کی طرف نمائندہ بنا کے بھیجا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔