حدیث نمبر: 11329
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ لِأَنَّهُمْ تَمَنَّوُا الدُّنْيَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں : یہ آیت ، اہل صفہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی : ” اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے رزق کو پھیلا دے ، تو وہ زمین میں سرکشی کریں “ ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے دنیا کی آرزو کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11329
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔