حدیث نمبر: 11300
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ لَهُمْ نُورٌ ، فَرَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَإِذَا الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ - تَعَالَى - سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ قَالَ : فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ لَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ وَيَبْقَى نُورُهُ فِي دِيَارِهِمْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جنت ، اپنی نعمتوں میں موجود ہوں گے ، اسی دوران ایک نور ان کے سامنے آئے گا ، وہ سر اٹھائیں گے تو ان کا پروردگار ان سے مخاطب ہو گا اور فرمائے گا : اے اہل جنت ! تم پر سلامتی نازل ہو ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے : ” رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے سلام کہا: جائے گا “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : پروردگار ان کی طرف دیکھے گا اور وہ پروردگار کی طرف دیکھیں گے ، اس وقت وہ کسی بھی نعمت کی طرف توجہ نہیں دیں گے ، جب تک وہ پروردگار کو دیکھتے رہیں گے اور پروردگار کا نور ان کے علاقوں میں باقی رہے گا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11300
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2253)»