مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 36 - سُورَةُ فَاطِرٍ قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ . باب: سورت فاطر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اُن میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں اور کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں “
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ - تَعَالَى - ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ - الْآيَةَ ؟ قَالَتْ : أَمَّا السَّابِقُ فَقَدْ مَضَى فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ لَهُ بِالْجَنَّةِ ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنِ اتَّبَعَ آثَارَهُمْ فَعَمِلَ مِثْلَ أَعْمَالِهِمْ حَتَّى يَلْحَقَ بِهِمْ ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمِثْلِي وَمِثَلُكَ وَمَنِ اتَّبَعَنَا ، وَكُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤عقبہ بن صہبان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گزارش کی ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ ” پھر ہم نے کتاب کا وارث ، اُن لوگوں کو بنا دیا ، جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تھا ، ان میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں ، ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں ، ان میں سے کچھ لوگ اللہ کے حکم کے تحت بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں “ ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : جہاں تک سبقت لے جانے والوں کا تعلق ہے ، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں گزر چکے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے حق میں جنت کی گواہی دی ہے ۔ جہاں تک میانہ روی اختیار کرنے والوں کا تعلق ہے تو یہ وہ لوگ ہیں ، جو ان حضرات کی پیروی کریں گے اور اُن کے اعمال کی مانند عمل کر کے اُن لوگوں کے ساتھ مل جائیں گے ۔ اور جہاں تک اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کا تعلق ہے ، تو وہ میرے تمہارے جیسے اور ہمارے پیرو کار قسم کے لوگ ہیں ، لیکن یہ سب جنت میں جائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے ۔