حدیث نمبر: 11285
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً ثُمَّ قَالَ : " عَلَى مَكَانِكُمُ اثْبُتُوا " . ثُمَّ أَتَى الرِّجَالَ فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُمْ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهِ وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا " ، ثُمَّ تَخَلَّلَ إِلَى النِّسَاءِ فَقَالَ لَهُنَّ : " اللَّهُ أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُمْ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهَ وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي النِّسَاءِ : " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُنَّ أَنْ تَتَّقِينَ اللَّهَ وَأَنْ تَقُلْنَ قَوْلًا سَدِيدًا " ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھائی ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنی جگہ پر بیٹھے رہو ، پھر آپ مردوں کے پاس تشریف لائے ، آپ نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم لوگوں کو یہ حکم دوں کہ تم لوگ اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو ، پھر آپ خواتین کے پاس تشریف لے گئے ، آپ نے ان سے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ حکم دوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور تم سیدھی بات کرو ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے خواتین کے بارے میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : آپ نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم خواتین کو یہ حکم دوں کہ تم خواتین اللہ سے ڈرو اور تم خواتین سیدھی بات کرو “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مضطرب الحدیث ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11285
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (391/4)»