حدیث نمبر: 11276
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ( وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَقْدُورًا ) مِنْ سُنَّتِهِ فِي دَاوُدَ وَالْمَرْأَةِ وَالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَزَيْنَبَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ابن جریج نے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اللہ تعالیٰ کا حکم ایک ایسا فیصلہ ہے ، جو پورا ہو چکا ہے “ ابن جریج کہتے ہیں : اس کے حکم میں یہ بات بھی شامل ہے جو سیدنا داؤد علیہ السلام اور ایک خاتون کے بارے میں حکم تھا ، اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے بارے میں حکم تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11276
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/24)»