مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو ، جنہیں اس نے منتخب کیا “
حدیث نمبر: 11249
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى قَالَ : هُمْ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ اصْطَفَاهُمُ اللَّهُ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو ، جنہیں اس نے منتخب کیا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں ، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے منتخب کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن زہیر ہے اور وہ متروک ہے ۔