مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو وہ ضرور ان لوگوں کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا “
حدیث نمبر: 11237
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ الْمَدِينَةَ ، وَآوَتْهُمُ الْأَنْصَارُ ، رَمَتْهُمُ الْعَرَبُ عَنْ قَوْسٍ وَاحِدَةٍ فَنَزَلَتْ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ الْآيَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مدینہ منورہ آئے اور انصار نے ان حضرات کو پناہ دی ، تو تمام عرب اُن کے خلاف متحد ہو گئے ، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” وہ ضرور ان لوگوں کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔