مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو “
حدیث نمبر: 11173
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ بِأَهْلِهِ الصَّيْفُ أَمَرَهُمْ بِالصَّلَاةِ ، ثُمَّ قَرَأَ وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا - الْآيَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ کو جب کسی تنگی کا سامنا ہوتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں نماز کا حکم دیتے تھے اور پھر یہ آیت پڑھتے تھے : ” اور تم اپنے اہل خانہ کو نماز کا حکم دو اور اس پر ثابت قدم رہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔