مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ اس کی تسبیح بیان کرو “
حدیث نمبر: 11172
عَنْ جَرِيرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ : ( وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ) قَالَ : " قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ : الصُّبْحُ ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا : صَلَاةُ الْعَصْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ اس کی تسبیح بیان کرو “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : سورج کے طلوع ہونے سے پہلے سے مراد فجر کی نماز ہے ، اور اس کے غروب ہونے سے پہلے سے مراد عصر کی نماز ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔