مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو عنقریب رحمان ان کے لئے محبت بنا دے گا “
حدیث نمبر: 11162
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا قَالَ : مَحَبَّةً فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہ آیت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی : ” بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو عنقریب رحمان ان کے لئے محبت بنا دے گا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی اہل ایمان کے دلوں میں محبت بنا دے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔