مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 19 - سُورَةُ الْكَهْفِ باب: سورت کہف کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ قَالَ : إِذَا نَسِيتَ الِاسْتِثْنَاءَ فَاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ ، قَالَ : هِيَ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ لِأَحَدِنَا أَنْ يَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي حَلِفِهِ بِيَمِينِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور جب تم بھول جاؤ تو اپنے پروردگار کو یاد کرو “ ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی جب تم استثناء کرنا بھول جاؤ تو جب تمہیں یاد آئے اس وقت استثناء کر لو وہ کہتے ہیں : یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہے ہم میں سے کسی کے لئے یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی کے لئے استثناء کرے البتہ وہ اپنی قسم کے ساتھ استثناء کر سکتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔