مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 16 - سُورَةُ الْحِجْرِ باب: سورت حجر کا بیان جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ ( دنیا میں ) مسلمان ہوتے “
وَعَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى صَاحِبِ الْعَصَبِ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا غَالِبٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى : رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " نَزَلَتْ فِي الْخَوَارِجِ حِينَ رَأَوْا تَجَاوُزَ اللَّهِ عَنِ الْمُسْلِمِينَ وَعَنِ الْأَئِمَّةِ وَالْجَمَاعَةِ ، قَالُوا : يَا لَيْتَنَا كُنَّا مُسْلِمِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَزَكَرِيَّا وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا . ¤زکریا بن یحیی بیان کرتے ہیں : میں نے ابوغالب سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے “ ۔ تو ابوغالب نے بتایا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” یہ آیت خوارج کے بارے میں نازل ہوئی ہے جب وہ لوگ یہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں ، ان کے حکمرانوں اور ان کی جماعت سے درگزر کیا ہے ، تو وہ یہ کہیں گے کہ کاش ہم بھی مسلمان ہوتے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زکریا نامی شخص اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں ۔