مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر میں تبدیل کر دیا “
عَنْ عَلِيٍّ : الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ - الْآيَةَ . قَالَ : نَزَلَتْ فِي الْأَفْخَرِينَ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ وَبَنِي أُمَيَّةَ ، فَقَطَعَ اللَّهُ دَابِرَهُمْ يَوْمَ بَدْرٍ ، وَأَمَّا بَنُو أُمَيَّةَ فَمُتِّعُوا إِلَى حِينٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرٌو ذُو مُرٍّ ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر میں تبدیل کر دیا اور اپنی قوم کو بربادی کے مقام پر اتار دیا “ ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہ بنو مخزوم اور بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے ، فخر کرنے والے لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جہاں تک بنو مخزوم کا تعلق ہے ، تو غزوہ بدر کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے ان کی کمر توڑ دی ، جہاں تک بنوامیہ کا تعلق ہے ، تو انہیں مخصوص مدت تک موقع دیا گیا
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو ذومر ہے ابواسحاق سبیعی کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔